ابنا: یورپ و امریکہ کے امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ ایران، فردو، اراک، نطنز سمیت اپنی کوئی جوہری تنصیات بند نہیں کریگا۔ انھوں نے فرانس کے ٹیلیویژن سے گفتگو میں اس نکتے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں میں کوئی چیز چھپانے والی نہیں ہے، تاکید کے ساتھ کہا کہ پارچین، ایک فوجی مرکز ہے کہ جس کا جوہری سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے اور آئی اے ای اے کے معائنہ کار، دو بار اس مرکز کا معائنہ بھی کرچکے ہیں جہاں انھوں نے کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کا مشاہدہ نہیں کیا ہے۔ یورپ و امریکہ کے امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے، جو ایران کے جوہری مذاکرات کار ٹیم میں بھی شامل ہیں، مزید کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات بند کئے جانے کا مسئلہ، ایران کی ایک ریڈ لائن ہے اور اس مسئلے کو کسی حالت میں بھی تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔
.......
/169